مارچ 2025ء:گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضہ جات کی فراہمی میں اضافہ


ملک میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضہ جات کی فراہمی میں مارچ 2025ء کے دوران 8.3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرضوں کی فراہمی کا حجم 257.3ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2025 ء میں آٹو فنانس کی مد میں 249 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔

ٹی پی کینال کھولنے پر سندھ حکومت کا وفاق سے احتجاج

ایکسپرٹس کہتے ہیں اگست 2024ء کے بعد سے آٹو فنانسنگ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،اگست میں آٹو فنانسنگ کی مد میں227.3 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے جس کے بعد سے قرضوں کی فراہمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں دس ہوائی اڈوں کے آپریشن کئی سالوں سے بند رہنے کا انکشاف

جون 2024ء میں پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جس میں ایک ہزار بیسک پوائنٹس کی کمی کے بعد پالیسی ریٹ 12 فیصد تک کم ہوگیا جس کے نتیجے میں آٹو فنانسنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں