پنجاب پولیس کی غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھرسے ڈی پورٹ کئے گئےغیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کی تعداد 10379 ہو چکی ہے۔
مہم کے دوران 11 ہزار سے زائد غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 656 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنا ہے، وزیر داخلہ
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
تمام غیرقانونی مقیم شہریوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں اور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹرعثمان انور نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔