کراچی، ملیر پولیس نے چھاپہ مارکر کولڈ ڈرنک بنانے والی جعلی فیکٹری پکڑ لی۔
کراچی ملیر پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت مشروبات تیار کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
ملک میں ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ آن لائن فراڈ کیسز کا انکشاف
پولیس نے مزید بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مشینری، خام مال اوردیگرسامان برآمد ہوا اورجعلی کولڈ ڈرنک کی فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔
ملیرپولیس کا کہنا ہے کہ مضرصحت مشروبات تیارکرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
