وفاقی وزیر خالد مگسی کا کہنا ہے کہ سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں ،سیاست دانوں کو بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے ،سیاستدانوں کو آئین کے اندر رہتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کا احترام بہت ضروری ہے ،سرداراختر مینگل سے گزارش ہے دھرنے کو ختم کریں ،کل بھی اختر مینگل سے سیاسی رہنماؤں نے کہا دھرنے پر نظر ثانی کریں۔
فچ ریٹنگ سے حکومتی معاشی ایجنڈے کو مزیدتقویت ملے گی،وزیرخزانہ
دھرنے سے شہریوں کو بھی تکلیف پہنچتی ہے ،سردار اختر مینگل دھرنا ختم کر کے بات چیت کریں ،ہماری پارٹی بات چیت میں سہولت کاری کیلئے تیار ہے ۔
بیٹھ کر بلوچستان کے مسائل پر بات کریں ،کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات میں ہی ہے ۔