خیبرپختونخوا میں پولیس سرٹیفکیٹ بنوانے کی فیس مقررکردی گئی ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ اورویزا کلیئرنس کیلئے 3 ہزار روپے فیس ہوگی جبکہ کرایہ داری فارم کی فیس 2 ہزارروپے مقررکردی گئی۔
مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 29فیصد اضافہ
اسی طرح پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کی فیس 3 ہزار روپے ہوگی،سرکاری ملازمت کی ویری فکیشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کاروباری ادائیگیوں کے لیے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کے لیے آن لائن ادائیگی لازمی ہو گی۔
سونا 10ہزار روپے مہنگا،فی تولہ 3لاکھ 38ہزار800روپےکا ہوگیا
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کیش لیس سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ ہو گا اور یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ کا یہ سسٹم موبائل کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کیا جائے گا۔
ویلیج کونسلز کی سطح پر تمام د کانوں، اسٹالز اور ریڑھیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا جبکہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر کوڈ آویزاں کرنا ہو گا۔
