پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

pti

پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے14 نام بھجوا دیئے،عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اورحامد رضا اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی،قومی کرکٹر خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد

علی محمد خان،زبیر خان ،شبلی فراز، علی ظفر، ہمایوں مہمند اور عون عباس کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،زرتاج گل،عامر ڈوگر، محمد بشیر خان اورثنا اللہ مستی خیل بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی۔

تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے،عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وفاقی وزیر خزانہ کے بیان کی وضاحت آگئی

اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی،خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں اجلاس کے تناظر میں پارلیمنٹ ہاؤس ملازمین کو کل چھٹی دے دی گئی،سینیٹ سیکریٹریٹ بھی کل بند رہےگا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp