وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔
اسکیم کے تحت صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی، پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیے جائیں گے۔
مفت سولر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے، ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں، پروگرام شفاف ہوگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔
مزید بولے کہ ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا، اپنے ضلع کو بھی پیچھےچھوڑا، میرٹ پر سولر دیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا قرعہ اندازی ہوگی، کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔
