بھارتی نائب کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف یقیناً سنچری کرنے کا دل ہے، حالانکہ ہر میچ میں بڑا اسکور کرنے کا ارادہ ہوتا ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبمن گل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی ہے اور بدقسمتی سے وہ اپنا پہلا میچ ہار گئے، مگر پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے۔
شبمن گل نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کےلیے بڑے ایونٹس ہوتے ہیں، لیکن بطور کھلاڑی ہمارا کام میدان میں کارکردگی دکھانا ہے، میڈیا میں میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ان کا کام ہے، اس پر ہمارا کنٹرول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کی پیچ پر 280 یا 300 کا اسکور بہت اچھا ہوگا اور اضافی خطرہ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ون ڈے میں اوورز کافی مل جاتے ہیں، وکٹ پر موجود رہیں گے تو اسکور بن جاتا ہے۔
بھارت کے خلاف کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے، عاقب جاوید
شبمن گل نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہر میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، پچھلے میچ میں اوس نہیں تھی، مگر بیٹنگ میں مشکل ضرور ہوئی، تاہم اگر اسٹرائیک روٹیٹ کریں تو جیتنا آسان ہوگا۔
