زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی

dollar

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جنوری 2025 کے دوران 3 ارب ڈالرزترسیلات زر موصول

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس طرح 7 فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp