ملک میں ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا،شب برات13 فروری کو ہوگی۔
ماہ شعبان کے چاند کی رویت سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں رواں ماہ ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ جگہوں پر آبر آلود رہا،تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں ،یکم شعبان المعظم 31 جنوری 2025 بروز جمعتہ المبارک ہوگی جبکہ شب برات13 فروری کو ہوگی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی، فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعا کی، اس کے علاوہ باران رحمت کیلئے بھی خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔
190ملین پاؤنڈ کیس ،ملک ریاض،علی ریاض ،شہزاد اکبر اور فرح خان کے پاسپورٹ بلاک
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟
ملک میں شعبان المعظم کا آغاز 31 جنوری 2025 سے ہوگا، اگر شعبان المعظم کا مہینہ 29 دنوں کا ہوا تو پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتہ ہوگااور اگر شعبان المعظم کا مہینہ 30 دنوں کا ہوا تو ملک میں پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک اور یورپ میں رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔
