صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
وزیردفاع خواجہ آصف سے بھی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل ا سٹاف کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ امور سمیت برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں مشترکہ بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقا ت میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،مستقبل میں مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
سونا 500 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی
علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ایرانی چیف آف جنرل ا سٹاف کی ملاقات ہوئی،علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میجر جنرل محمد باقری نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،پھول رکھے، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹا ف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
