ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

کھائی جا گری

ایبٹ آباد، تلکنڈی کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کےعلاقے تلکنڈی میں واقعہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ژوب اور لسبیلہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات ، 8 افراد جاں بحق

2 زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا گیا، زخمیوں کوایبٹ آباد اسپتال منتقل کیا گیا، 2 کی تلاش جاری ہے، حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی۔


متعلقہ خبریں