ہفتے اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ناران، کاغان، شوگران، چترال، سوات کالام میں برفباری متوقع ہے اور اتوار کو برفباری کے سلسلے میں تیزی آئے گی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مری ، نتھیا گلی ، دیر، کو ہستان، با جوڑ، خیبر، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی برف باری کاامکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان، بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔