ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی

فیملی پنشن

وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دیں۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کسی ادارے میں دوبارہ نوکری کرنے پر تنخواہ یا پنشن لیں گے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کو نوکری ملنے پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کی بیوی ریٹائرمنٹ تک پہنچی ہوئی تو پنشن مل سکے گی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن گزشتہ 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی،اس اقدام سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کی مد میں کم پیسے ملیں گے۔

پنشن میں سالانہ اضافہ بھی ایوریج تنخواہ کی مطابق ملنے والی پنشن پر ہو گا۔

وفاقی ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات ڈرافٹ تیار

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی تجاویز کیمطابق اصلاحات متعارف کرائیں۔اس اقدام سے سالانہ پنشن بل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات پر نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔


متعلقہ خبریں