ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، کئی مقامات سے موٹرویز بند

دھند

ملک بھرکے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2  کو کھوکرنیازبیگ سے اسلام آباد تک بند کردیا گیا۔

شدید دھند، حد نگاہ صفر، اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے بند

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 کو فیض پورسے درکھانہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروےایم 11 کو شدید دھند کی وجہ  سے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 1 رشکئی سے پشاورٹول پلازہ تک، موٹروے ایم 4 شیرشاہ ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 5 روہڑی سے جلال پور تک اورملتان سے جلال پور تک اور موٹروے ایم 11 لاہورٹول پلازہ سے سمبڑیال تک دھند کے باعث موٹرویزکو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

موٹرویز کوعوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئےبند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پرسفر کرنے کو ترجیح دیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔


متعلقہ خبریں