سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی

Gold

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے کا ہوگیا۔

نئے اسکولز کی رجسٹریشن اسکول بسوں کی پالیسی کیساتھ مشروط

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 2620 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟

دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8133 ٹن سونا ہے۔

فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ تیسرے، فرانس 2436 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چوتھے، روس 2332 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ پانچویں، چین2191 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ 1040 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ ساتویں، جاپان 845 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ آٹھویں، بھارت 800 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ نویں جبکہ نیدرلینڈز 612 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

عدلیہ قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے، چیف جسٹس

ورلڈ گولڈ کونسل کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 64 ٹن سونے کے ذخائر کے ساتھ فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں