بغیر لائسنس گاڑی چلانے پریکم جنوری سے مقدمہ درج ہوگا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن


پنچاب کے پی اور بلوچستان کی طرح سندھ پولیس نے بھی ہم نیٹ ورک کےاشتراک سےٹریفک قوانین کےحوالےسےآگاہی مہم شروع کردی۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نامزد سی ای اوہم نیٹ ورک اسدالرحمان،سی او او عارف حسین اورپولیس افسران کےہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بغیرلائسنس گاڑی چلانے پر اکتیس دسمبرتک چلان ہوں گے،اور وارننگ دی جائے گی۔ یکم جنوری سےسختی کرتےہوئےمقدمہ بھی درج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عام چیکنگ پولیس نہ کرے جس میں عام انسان کو تکلیف ہو لیکن جب کوئی ایسی خلاف ورزی کرے جس کی بنیاد پر پولیس آفیسر کالازمی ہوتا ہے کہ اس کو روکے اور اس کے بعد پہلاسوال ہوتاہےکہ اس کو پوچھنا چاہیے کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے یا نہیں ہے۔

مزید بولے کہ ہم پہلی کوشش یہ کریں گے کہ اس کی صرف گاڑی کو ضبط کریں اور اس کو چالان کریں اگر سیکنڈ ٹائم اس نےایسا کیا کہ بغیرلائسنس تو پھر ہم اس کے خلاف کریمنل ایکشن کریں گے اور ظاہر ہے کرمنل ایکشن میں اس پرایف آئی آر ہوگی۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نےہم نیٹ ورک کی کاوش کو بھی سراہا۔ سی ای اوہم نیٹ ورک اسدالرحمان بولے یہ ہم کی نہیں ہماری مہم ہے۔ مقصد لوگوں میں قانون کااحترام اوراحساس ذمہ داری پیداکرناہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹ ورک کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم پولیس کے اس اقدام میں شریک ہیں۔

کراچی پولیس چیف جاویداوڈھو اورڈی آئی جی ٹریفک پولیس احمدنوازچیمہ نےٹریفک حادثات پردرج مقدمات کےاعدادوشماربتائےاورڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت پر زوردیا۔

 


متعلقہ خبریں