اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ اہلخانہ کے مطابق وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں ہوا۔
صدیق الفاروق وزیر اعظم کے سابق پریس سیکرٹری، ہاؤسنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین بھی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ طاہر اشرفی كے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال كر گئے
ن لیگی رہنما طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔ اور وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دُعا کی۔ وزیر اعظم نے صدیق الفاروق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ صدیق الفاروق کی ن لیگ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدیق الفاروق کے انتقال سے پارٹی ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی۔