ملتان/ صوابی: پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
شاہد محمود خان نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں پی ایم ایل (ن) میں شمولیت کی دعوت دی۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی نے اس پر ن لیگ کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ شاہد محمود خان نے گذشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
صوابی سے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے معراج ہمایوں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئیں۔ انہوں نے سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے انتخابی مد مقابل بابرسلیم کے ساتھ ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
معراج ہمایوں کا شمار بھی ان اراکین اسمبلی میں ہوتا ہے جنھیں سینیٹ الیکشن کے بعد پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ ان پر مبینہ طورپر سینیٹ الیکشن میں پارٹی مفادات کوقربان کرنے کے الزامات لگے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 20 اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔