اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر 6 پیسے مہنگا

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، جبکہ ڈالر6 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 3435 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر مزید سستا ہو گیا

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 10 ہزار 804 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 278روپے23 پیسے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں