پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم عمارتیں بنانے سے زیادہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں امن، ترقی اور بہتر سیاسی ماحول کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں صوبوں اور دیگر انتظامی یونٹس کے سائز کا بڑا ہونا ایک مسئلہ ہے۔ اور چھوٹے صوبے اس لیے نہیں بن رہے کیونکہ ہم بڑی سلطنت پر حکمرانی چاہتے ہیں۔ سلطنتیں چھوٹی ہوں گی تو عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ وسائل اور افرادی قوت سے ریجنل سیکریٹریٹ قائم کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہم عمارتیں بنانے سے زیادہ سروس ڈیلیوری پر توجہ دے رہے ہیں۔ صوبے میں 800 میگاواٹ پن بجلی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وار آن ٹیرر اور ضم اضلاع کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وفاق سے شیئرز کم مل رہے ہیں۔