لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں سکتا اور ہر فتنے کا کچل دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدوں پر دستخط کر رہی ہیں۔ اور مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا۔ جبکہ پنجاب میں شعبہ زراعت میں جدت لانے کے لیے معاہدہ ہوچکا ہے۔ مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے جبکہ ایک صوبے میں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت مخالف بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی، عنایت اللہ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔ اور جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے۔ پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں ہوسکتا اور ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب لانے والے آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔