سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے مزید 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Social Media

فائل فوٹو


لاہور: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے مزید 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ملک میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے مزید 7 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات  درج کرلیے۔

جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں محمد اسامہ، عمر فاروق، غلام اکبر، محمد ابوبکر، علی شان، محمد شوکت، میاں عمران اور محمد بلال شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ان تمام 7 افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری، مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈپا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث 32 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اور گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں