بانی پی ٹی آئی نے کہا آج اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں ہم نے کہا نہ دکھائیں، علیمہ خان

Aleema Khan

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آج میں اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں، ہم نے انہیں کہا کہ آپ کارڈ نہ دکھائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا بائیکاٹ کیا کیونکہ میڈیا نہیں تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو پنجرے میں لایا گیا تو ہمیں برا لگا۔ بانی پی ٹی آئی انسداد دِہشت گردی کی سماعت میں جانا چاہتے تھے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے 70، 80 افراد کی ملاقات ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہمیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شاید نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ ملاقات کریں۔

عمران خان ہمارے لیڈر ، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان رہائی کی حکمت عملی بنائیں ، فواد چوہدری

انہوں نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ آج میں اپنا کارڈ دکھانے لگا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہم نے کہا آپ کارڈ نہ دکھائیں۔ ہمیں معلوم ہے کونسا کارڈ بانی پی ٹی آئی نے دکھانا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیس پر فرد جرم سب پر لگا دیں تو اچھا ہوگا۔ ہمیں معلوم ہے جتنا نقصان ہو رہا ہے، جیلوں میں لوگوں کو چھپایا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں