چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے حل ہونے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر موجود ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ نیا فارمولا شیئر کیا ہے، جس کے تحت بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی کا اجلاس ملتوی، آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق نئے فارمولے کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی میٹنگ آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، نئے فارمولے کو ہائبرڈ ماڈل نہیں بلکہ کوئی اور نام دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں