سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی

سونا کشی

حال ہی میں اداکارہ سونا کشی سنہا اپنے والدین شتروگھن سنہا، پونم سنہا اور پارٹنر ظہیر اقبال کے ساتھ دی گریٹ انڈین کپل شو میں شریک ہوئیں۔

شوبز اور ذاتی زندگی سے جڑے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اس شو میں پونم سنہا کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر تنازع کھڑا کر دیا۔

ہم ایوارڈز ہماری اسکرینوں پر جگمگانے کیلئے تیار

پونم نے شو میں ایک پرانا مشورہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے، میں نے یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی۔

لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے، سونا کشی نے والدہ کے اس بیان پر ہوشیاری سے جواب دیا۔

اداکارہ نے کہا یہ تھوڑا بحث والا ہے، اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔


متعلقہ خبریں