سینیٹر فیصل واوڈا کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بشری بی بی،گنڈاپور اور ان کے حواریوں سے خطرہ ہے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں،اس کا پہلا ثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے،اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟
بانی پی ٹی آئی کی تباہی کی وجہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں ، فیصل واوڈا
گزشتہ دنوں ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تباہی کی طرف لے کر جانے والے بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض ہیں، بشری ٰ بی بی نےعلی امین گنڈا پور کو بھی بطور وزیراعلیٰ لے ڈوبنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بتایا تھا ڈی چوک آئیں گے تو قانونی طور پر دھویں گے۔خیبرپختونخوا سے آئے کارکنان کو لاوارث چھوڑ دیا گیا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کا سودا نہیں ہونے دے سکتا،ان کی سیاسی تباہی اس وقت شروع ہوئی جب یہ خاتون ان کی زندگی میں آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے4 قریب ترین افراد میں شامل تھا، انہیں 12سال کچھ اور 3سال کچھ اور پایا تاہم اب میری بس ہو گئی ہے کیوں کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کی بات ہے ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی اور جنرل(ر) فیض حمید ملے ہوئے تھے۔علی امین گنڈا پور پر الزام لگایا گیا کہ وہ زبردستی بشریٰ بی بی کو لے گئے۔ایک ویڈیو آ گئی ہے اور خاتون کا جھوٹ پکڑا گیا ۔