سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے یہ بات سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورہ کے دوران کہی، وزیرا علیٰ پنجاب نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا۔ ایک زخمی اہلکار نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

دشمنوں سے اپنے آپ کو بچائیں یااپنے لوگوں سے؟جو کچھ ہورہا سمجھ سے بالاتر ہے،مریم نواز

انہوں نے بتایا کہ مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی ،مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کے بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے،ریاستی اداروں، املاک اور سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے قابل مذمت ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں