پاکستان اور کویت نے علاقائی سمندری امن، استحکام اور سلامتی کیلئے مشترکہ عزم کا اظہارکیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کویت نیول فورس کے کمانڈر میجر جنرل سیف عبدالہادی الحامان نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کویت نیول فورس کے کمانڈر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی بحری سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان بحری تعاون کوفروغ دینے کے مختلف امکانات پربھی گفتگو ہوئی،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بحری تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان اور کویت نے علاقائی سمندری امن، استحکام اور سلامتی کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا، کویتی نیول فورس کے کمانڈر کا دورہ پاکستان اور کویت کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
