یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پی آئی اے پر عائد پابندی کا اٹھنا ایک یادگار موقع ہے،پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر آگئی تھی،پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ
پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی،یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی،کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔
امید ہے جلد برطانیہ اور دیگر ممالک کیلئے پابندی بھی ہٹ جائے گی،پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے ،پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں آسانی ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ، پاکستان ڈٹ گیا
ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے یہ کامیابی وزیراعظم، وزیر ہوا بازی اوردیگرکی حمایت سے ممکن ہوئی،سول ایویشن اتھارٹی ٹیم کی مسلسل کوششوں کو سراہا گیا۔
پاکستانی قوم، ایئرلائنز اور ہوا بازی کے شعبے کو مبارکباد دیتا ہوں،یورپی کمیشن اور ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے،انہوں نے خواجہ آصف، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی،پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کو مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا ،یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے،یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش
علاوہ ازیں پی آئی اے کو یورپ کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا،یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
اجازت نامہ کمرشل ایئرٹرانسپورٹ آپریشنز کے لیے جاری کیاگیا،سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن نے ایاسا قواعد وضوابط پر مکمل عملدرآمد کا ثبوت فراہم کیا۔
اجازت اس وقت تک درست ہے جب تک شرائط پر عمل پیراہوں،اجازت نامہ یورپی یونین کے ایوی ایشن قوانین کے مطابق منحصر ہے۔