کالعدم تحریک طالبان پاکستان کیساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کئی مواقع پر کہہ چکی ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔

فیصلہ کرنا ہے دھرنے اور لانگ مارچ کریں یا ترقی کے مینار کھڑے کریں، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیا ن مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں اور معاہدوں پردستخط ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، دورے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

جلسہ اور مظاہرہ کرنا ہر پارٹی کا حق ، حکمرانوں کا پرتشدد رویہ قابل مذمت ہے ، فضل الرحمن

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کوروکنے کے لیے فوری اقدامات کرکےاسرائیل کو جارحیت اور نسل کشی پرجوابدہ ٹھہرائے۔


متعلقہ خبریں