حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی توشدید جنگ کرینگے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی توشدید جنگ کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے کہا  کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیارہیں لیکن جنگ ختم نہیں ہوگی، حماس سے جنگ جاری رہے گی۔

امریکی صدر کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنانے کیلئے جنوبی غزہ میں جنگ بندی کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن  امریکی صدرجوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی مستقل جنگ بندی پر اتفاق  کا اعلان کیا۔ امریکی صدرکا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں