اسپورٹس میں سیاست کولا کر بی سی سی آئی نے کرکٹ کو غیریقینی صورتحال میں ڈال دیا،شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سیاست کو سپورٹس میں دھکیل کر بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو غیریقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق دوٹوک موقف کی حمایت کی اور کہا سیکورٹی خدشات کے باوجود پاکستان نے پانچ مرتبہ بھارت کا دورہ کیا۔

کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاری

اب وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز انصاف پسندی کو برقرار رکھیں اور اپنی اتھارتی منوائے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی واضح کیا ہے کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جاکر کرکٹ کھیلیں اور بھارت پاکستان نہ آئے، بھارت کو پاکستان آنا پڑے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیرات کا کام 10اکتوبر کو شروع ہوا، امید ہے دسمبر کی 20سے 25 تاریخ تک تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔

اسلام آبادمیں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر 8 مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں چند ماہ باقی رہ گئےہیں، کافی دن سے قذافی اسٹیڈیم کا چکر نہیں لگا تھا، اسٹیڈیم میں لوگوں کی گنجائش35 سے 40 ہزار تک ہوجائے گی۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان کے لئے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے، پاکستان اور کرکٹ کے مفاد میں جو ہوگا وہ کریں گے، بھارت کی جانب سے تحریری طور پر کچھ نہیں ملا۔

ہماری مسلسل آئی سی سی سے بات چیت جاری ہے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، امید ہے جے شاہ جب آئی سی سی میں آئیں گے تو آئی سی سی کے مفاد کو دیکھے گے، پاکستان پرامن ملک ہے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں