بانی پی ٹی آئی جیل سے 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں، گورنر سندھ کی درخواست

kamran tessori بانی پی ٹی آئی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے درخواست ہے وہ جیل سے ہی سہی 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے،ہمیں اسے منانا ہے، معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے، جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں، پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف،47 فیصد پاکستانی لاعلم نکلے

وزیراعظم اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کیلئے ان تھک محنت کی،حکومت،عسکری قیادت،وزارت خزانہ،کیپٹل مارکیٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہاتمام سیاسی جماعتیں پاکستان سٹاک ایکس چینج آکر مبارکباد دیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہت سارے احکامات عمران خان جیل سے دیتے ہیں، آج میری درخواست پر جیل سے ہی سہی 100 انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے مبارکباد آنے کا مطلب مارکیٹ اور مستحکم ہو گی۔


متعلقہ خبریں