پی ٹی آئی کارکنان چیک کریں، بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔ پی ٹی آئی کو مشورہ ہے چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ سب ہی راضی تھے لیکن بشریٰ بی بی نہیں مانیں۔ یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج ، عمران خان ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور پر ایک اور مقدمہ درج

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو تو بشریٰ بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔ کہ بشری بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے۔ اور پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی فرار ہو گئیں۔ گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا۔ اور پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہو گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں