مسقط: ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے چین کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔
ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ مسقط میں جاری ہے۔ پاکستان کا چین کے خلاف پہلا فیلڈ گول 17ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے کیا۔ پینلٹی کارنر کے ذریعے 22ویں منٹ میں سفیان خان نیدوسرا گول اسکور کیا۔
پاکستان کا تیسرا فیلڈ گول 23ویں منٹ میں فیاض حمزہ نے کردیا جبکہ چوتھا فیلڈ گول 43ویں منٹ میں محمد عماد نے کیا۔
پاکستان کی جانب سے پانچواں فیلڈ گول 46ویں منٹ میں رانا ولید نے کیا۔ چھٹا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 50ویں منٹ میں محمد سفیان خان جبکہ ساتواں فیلڈ گول 51ویں منٹ میں محمد مغیرہ نے کیا۔
چین کی جانب سے پہلا گول یانیو نے 24ویں منٹ میں دوسرا گول یوبو نے کھیل کے آخری منٹ میں اسکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے۔ ہم سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں جن کو دور کر کے اگلے میچز میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف اور تیسرا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا۔ جبکہ پول کا آخری میچ ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔