جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار موخر

عمران خان

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی ، کیس میں مزید 10 ملزمان نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

بعد ازاں راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی جس کے باعث عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم کی کارروائی چوتھی بار موخر ہو گئی۔

کیس میں بانی پی ٹی آئی  سمیت 143 سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ ذوالفقار بخاری، شہباز گل سمیت 23 ملزمان اشتہاری ہیں، نامزد ملزمان کے بیرون ممالک جانے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں