پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی؟ شوکت یوسفزئی

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں