راولپنڈی میٹرو بس سروس یکم دسمبر تک معطل رہے گی

میٹرو بس سروس

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس آج سے یکم دسمبر تک صدر تا فیض آباد بند رہے گی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند رہے گی جبکہ آئی جے پی روڈ تا سیکرٹریٹ آپریشن جاری رہے گا۔

یاسمین راشدکی درخواست ضمانت پر سماعت10دسمبر تک ملتوی

صدر تا فیض آباد میٹرو ٹریک مرمتی کام کی وجہ سے 28 نومبرجمعرات سے یکم دسمبر اتوار تک بند رہے گی اور میٹرو بس معطل رہے گی۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے 22 نومبر کو میٹرو سروس معطل کی گئی تھی جو گزشتہ روز بحال کر دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں