عمران خان جیل میں ملاقاتیوں سے کہتے ہیں مجھے نکالو، گورنر سندھ

Governor Sindh

گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان میٹنگ کے لیے بلاتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے نکالو،ان کے پاس اگر کوئی معاشی حل ہے تو بتائیں۔

گورنرسندھ  کامران ٹیسوری نے  پی ٹی آئی  پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارا جادوگر ہے،اس نے پی ٹی آئی کا سارا میلہ لپیٹ کر واپس بھیج دیا۔

کراچی میں گورنرہاؤس میں قطری سفیرعلی مبارک عیسی الخطیر اور کامران ٹیسوری کی ملاقات ہوئی اس موقع پر نے کہا کہ پاکستان اور قطرکےتعلقات دوستانہ ہیں، قطر پاکستان میں مقامی سطح پر سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ ورغلائے ہوئے نوجوان مس کال پر ڈی چوک پہنچ گئے، مگر تحریک انصاف کے رہنما اپنے کارکنوں کو چھوڑ کربھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو مظاہرین جیل میں ہیں ان کی ضمانت کروانے کیلئے تیار ہوں، حکومت کے پاس تمام آپشنز ہیں،کوئی لاڈلہ نہیں ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں