بزنس مین سے بریک اپ، ملیکا شراوت نے خاموشی توڑ دی

ملیکا شراوت

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت  نے کہا ہے کہ بزنس مین سائرل آکزین فینس کے تعلق پر بات نہیں کرنا چاہتی، قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران تصدیق کرتے ہوئے بتایا یہ سچ ہے کہ میں سنگل ہوں، مکمل اعتماد کے ساتھ اپنی تنہائی کو قبول کرتی ہوں اور اسے اپنے لیے آزادی تسلیم کرتی ہوں۔

شادی کے سوال پر انہوں کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لیے نہیں ہوں لیکن میں شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں، اہم یہ ہے دو لوگ کیا چاہتے ہیں ۔

فیروز اور علیزے میں لفظی جنگ، مشی خان بھی کود پڑیں

دوران گفتگو اداکارہ نے فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے ماضی کے تعلق پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ایک قابل آدمی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے، ہم الگ ہوچکے ہیں اور میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

بالی وڈ سے 2 سال کے بریک کے بعد وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو سے واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی گئی، مجھے سب ویسا ہی ملا، وہی پیار اور وہی عزت ملی۔


متعلقہ خبریں