اسلام آبادمیں احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر 8 مقدمات درج

PTI

اسلام آباد میں احتجاج میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر 8 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مقدمےمیں کار سرکار میں مداخلت ، انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں،مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور،سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص کو نامزد کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں گئیں، بہن مریم ریاض وٹو

مقدمات تھانہ شہزاد ٹاؤن،سہالہ ،بنی گالہ اورتھانہ کھنہ میں درج کیے گئے،تھانہ شمس کالونی، ترنول، نون اور تھانہ نیلورمیں بھی ایف آئی آر درج کی گئیں۔

دوسری جانب اے ٹی سی لاہورنے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کردی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں