موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی چائے کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

tea

فیصل آباد: موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا۔ رواں ماہ معمول سے 18.6 فیصد اضافی چائے درآمد کی گئی۔

پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ماہ ستمبر کے دوران ایک کروڑ کلو گرام سے زائد جبکہ ماہ اکتوبر کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ کلو گرام سے زائد چائے درآمد کی گئی تھی۔ لیکن رواں ماہ نومبر کے دوران اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ کلوگرام چائے درآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ 32 لاکھ ڈالر کی چائے میں ایک کروڑ 14 لاکھ کلو گرام کالی اور 7 لاکھ کلو گرام سبزچائے شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں 40 سے 50 فیصد تک کالی چائے کی پتی مختلف ذرائع سے اسمگل ہو کر بھی آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

چائے کی درآمد سے متعلق ممالک کے نام بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ممالک سے پاکستان چائے درآمد کر رہا ہے ان میں کینیا، بنگلہ دیش، چین، ویتنام سمیت 13 ممالک شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان سے چائے کی پتی کی اسمگلنگ سے بھی قومی خزانہ کو مالی نقصان پہنچتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں