اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 99 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 4938 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 99 ہزار 512 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی

واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 95 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں