امریکی صدر کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

جنگ بندی

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سرحدی مستقل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے جوجنگ بندی آج مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے سے نافذ ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف انتخابات میں مداخلت کا کیس ختم

 امریکی صدرکا کہنا ہے کہ  جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے، اس معاہدے کا مقصد دشمنی کا مستقل خاتمہ ہے، اگلے 60 دنوں میں لبنانی فوج اپنی سرزمین کا کنٹرول سنبھال لے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں