علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی دونوں فرار ہیں، محسن نقوی

محسن نقوی

اسلام آباد، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی دونوں فرار ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صورتحال اسلام آباد کے شہریوں کے سامنے ہے۔

بشریٰ بی بی کا ڈرائیور پولیس نے گرفتار کر لیا

جمعرات سے اسلام آباد بھر میں اسکول کھول دیئے جائیں گے،اسلام آباد اور پنجاب پولیس نے بڑی قربانی دی ہے، ہمارے لیے ضروری سڑکیں فوری طور پر کھول دیں، میٹرو بس اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوجائےگی۔

انہوں نے کہاکہ دو بار ان لوگوں نے خود کہا کہ ہمیں احتجاج کے لیے جگہ دے دیں، سنگجانی کی جگہ فائنل ہوئی تو ان کی خاتون نے منع کردیا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

تحریک انصاف کو کہتاہوں اب بس کریں کب تک ایساکریں گے، تحریک انصاف کے ساتھ اب کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

افغان باشندوں کے حوالے سے فیصلہ کرلیاہے، جلد فیصلے سے آگاہ کریں گے، آج صبح دس گیارہ بجے تک تمام راستے کلیئر ہوں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں