پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی


پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

میچز 27 اور 29 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے،پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ جلد بقیہ 2 میچز کو ری شیڈول کریں گے۔

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان سے واپسی کا کہہ دیا ہے۔پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کل ہونے والا ایک روزہ میچ نہیں ہوگا۔

پاکستان شاہینز کو 3ون ڈے میچز کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں