خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی، بشری بی بی

Bushra bibi

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن ہیں پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں۔ وہ حق کیلئے کھڑا ہے، آپ شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟

بشری بی بی جب بھی بیان دیں پہلے ٹیم سے مشورہ کریں، فواد

ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کریں، جب تک خان ہمارے درمیان نہ آجائیں ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔


متعلقہ خبریں