وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی چوک کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین پی سی بی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے جوانمردی سے شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔

آئی جی کو اختیار دے دیا جیسے چاہیں ان سے نمٹیں، محسن نقوی

وزیر داخلہ نے رینجرز ، ایف سی ، اسلام آباد و سندھ پولیس کے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کے جذبے کو سراہا ، اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں، شرانگیزی کرنے والوں سے آپ نے قانون کے مطابق نمٹنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں