190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت نہ ہو سکی ، بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس اور توشہ 2 کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

کیسز پر سماعت اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستوں کی بندش اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کی گئی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ ملزمہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی اور وہ بھی کارروائی کے بغیر 29 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

 


متعلقہ خبریں